نیوزڈیسک
رام بن //وزیر صحت وطبی تعلیم بالی بھگت نے پہاڑی اضلاع رام بن اوراودھم پور کا تین روزہ تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مذکورہ اضلاع میں موجودہ سرکاری طبی اداروں کے کام کاج، وہاں دستیاب ادویات، عملہ کی صورتحال وغیرہ بارے میٹنگوں میں جانکاری حاصل کی۔ بالی بھگت نے ضلع اسپتال رام بن کا معائنہ کیا اور اے این ایم ٹی اسکول پر جاری کام کاج کو بھی دیکھا۔ناظم صحت جموںڈاکٹر گرجیت سنگھ سدن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ڈاکٹر گرویندر جیت سنگھ، اے ایس پی رام بن مشتاق چوہدری، چیف میڈیکل افسر رام بن ، ڈاکٹر سیف الدین خان کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیر صحت نے بتایاکہ اے این ایم ٹی اسکول کی عمارت تقریباًمکمل ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹروں کیلئے کوارٹروں اور 50یونٹ خون صلاحیت کے سٹوریج والے بلڈ بینک کی تعمیر کے لئے فنڈز واگذار کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ریاست بھر میں ایک ماہ کے اندر 437ڈاکٹروں کی اسامیاں پر کی جائیں گیں۔ انہوں نے ضلع اسپتال رام بن میں حالیہ ٹرانسفر ہوئے سرجن سمیت چند ڈاکٹروں کی ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیااور کہاکہ قانونی لوازمات کے بعد خاطی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دو گائناکالوجسٹ کے علاوہ ضلع رام بن اور سب ضلع اسپتال بانہال میں ایک خاتون گائناکالوجسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر صحت نے ضلع اسپتال رام بن میں ڈھانچہ پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتیہ وئے بتایاکہ تمام ضلع اسپتالوں میں آئندہ دو ماہ کے اندر ڈائی لیزیز سہولت دستیاب رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید جانکاری دی کہ مفت ڈرگ پالیسی کے تحت ہر ضلع اسپتال میں53قسم کی دوائیاں اور پرائمری ہیلتھ سینٹر میں33قسم اور ہر ضلع اسپتال میں23قسم کی دوائیاں مریضوں کے لئے دستیاب ہیں۔بالی بھگت نے ڈاکٹروں پرزور دیاکہ صرف وہی دوائیاں ڈاکٹروں کو لکھی جائیں جوکہ اسپتالوں میں دستیاب ہیں اور نسخہ پر اپنا نام مکمل وضاحت بھی لکھیں۔ انہوں نے سی ایم او کو Prescription Audit Committeeکی گائیڈ لائنز پر مکمل عمل کرنے کو کہا۔ انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کو حکم دیاکہ ضلع اسپتال رام بن میں50اضافی بستر مہیا کروائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام ٹرامہ اسپتالوں میں مطلوبہ اسامیوں اور آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے کا معاملہ محکمہ خزانہ کے ساتھ اٹھایاجائے گا۔ ایمبولینس ڈرائیوروں کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہاکہ ڈرائیوروں کی تعیناتی نئی اعلان کردہ رہبر صحت اسکیم کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست کے تمام ضلع اسپتالوں میں ڈرگ ڈی اڈیکشن سینٹرز دو ماہ کے اندر قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی اہل تعلیم یافتہ بے روزگار شہری ریاست میں کہیں بھی بازار میں جن آیوشدھیلا دکان کھول سکتا ہے۔ وزیر صحت نے کیجولٹی روم کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، لیبارٹری اور دیگر سیکشنوں کا دورہ کر کے علاوہ رام بن میں محکمہ صحت کے افسران سے ایک میٹنگ بھی کی۔
وزیر صحت بالی بھگت نے پہاڑی اضلاع کا3روزہ دورہ کیا ضلع اسپتال رام بن میں50اضافی بستر کی فراہمی اور خاتون گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا حکم ضلع اسپتال میں53، سب ضلع اسپتال میں23اورپرائمری ہیلتھ مراکز میں33اقسام کی ادویات مفت دستیاب
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/8-1.jpg)