اڑان نیوز
ڈیرہ بابا بندہ (ریاسی)//پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت کے تنازعات اور پالیسی فقدان کی وجہ سے عوام خاص طور سے صوبہ جموں کے نوجوان اور دیہی علاقوں کے غریب لوگ مکمل طور مایوس ہیں۔ڈیرہ بابا بندہ صاحب ریاسی میں حاضری دینے کے بعد نیشنل کانفرنس ورکروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دویندر سنگھ رانا نے کہاکہ بھرتی عمل انتہائی سست ہے جس کی وجہ سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے۔ چور دروازوں سے تعیناتیاں، خویش پروری، کنبہ پروری، رشوت خوری سے مستحق اور اہل نوجوان سخت ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے پبلک سروس کمیشن کی طرف سے پر کی گئی متعدد اسامیوں میں صوبہ جموں کے ساتھ ہوئی نا انصافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی قابل اور ذہین نوجوانوں کو اس کی وضاحت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بابو جیون لال کے علاوہ صرف سنگھ ناگہ اور طارق بھٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی صدر نے نفرت آمیز اور تفریقی سیاست کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس کوئی بھی پالیسی نہیں ہے۔ جموں کے مفادات کو یکسر نظر انداز کیاجارہاہے۔
مخلوط سرکار نے جموں کی عوام کو سخت مایوس کیا:دویندر رنا بھرتی عمل انتہائی سست، بے روزگارنوجوان نا انصافی کا شکار
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/5-1.jpg)