اڑان نیوز
کشتواڑ //وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی جوکل چناب خطے کے تین روزہ دورے پر ہیں نے حضرت شاہ فریدالدین ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر ریاست اور ریاست کے لوگوں کے لئے امن ، خوشحالی اور بہبودی کی دعا کی۔ انہوںنے حضرت شاہ انور الدین ؒ اور حضرت شاہ اخیار الدین ؒ کی مقبروں پر حاضری دی۔بعد میں ڈوڈہ ضلع کے دورے پر جانے سے پہلے وزیر اعلیٰ نے حضرت شاہ اسرار الدین ؒ کی زیارت پر حاضری دی اور ریاست کے امن ، خوشحالی اور بہبودی کے لئے دعا کی۔اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زیارتوں کے ارد گرد صحت و صفائی کو یقینی بنائیں اور ان درگاہوں پر بجلی اورپانی کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ،صوبائی و ضلع انتظامیہ کے افسران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
محبوبہ مفتی کی شاہ فرید الدین ؒ کی درگاہ پر حاضری ریاستی عوام کیلئے امن، خوشحالی اور بہبودی کی دعا کی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/6-2.jpg)