صرف دوماہ کے اندر جموں پونچھ شاہراہ پر بلیک ٹاپ اکھڑنا شروع

رشید زرگر
سرنکوٹ // گریف آئے دن اپنے غیر معیاری کاموں کی بدولت سرخیوں میں ہے۔اس کی تازہ مثال جموں وپونچھ شاہراہ ہے جس پر گریف نے دو ماہ قبل بلیک ٹاپ بچھایا تھا۔دو ماہ قبل بھی شاہراہ کے گردونواح رہنے والے لوگوں نے گریف پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کی جانب سے غیر معیاری مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے تا ہم لوگوں کی بات پر کسی نے بھی غور نہیں کیا۔اور اس کا نتیجہ اب سامنے آ رہا ہے۔ شاہراہ جا بجا بلیک ٹاپ اکھڑ چکا ہے اور چھوٹے بڑے گڈھے پڑے ہوئے ہیں ۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اس بلیک ٹاپ کو محض دو ہی ماہ ہوئے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گریف پر نگاہ رکھنے والا کوئی نہیں اور یہ من مانی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کے فنڈز کو ہلکی اور غیر معیاری بلیک ٹاپنگ پر صرف کیا جا رہا ہے اور دن دہاڑے لوگوں اور حکومت کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔