کے آر بھاگوت
بٹوت//منشیات مخالف مہم کے تحت ہفتہ کے روز بٹوت اور چندرکوٹ پولیس کو اس وقت ایک بڑی کامیا بی حاصل ہوئی جب اس نے ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل کوڈین (codeine )کی 1200 بوتلیں ضبط کر کے ایک سمگلرکوگرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ایس ایس پی رام بن موہن لال کی زیرِنگرانی بٹوت اورچندرکوٹ پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ناشری کے مقام پر ناکہ لگاکر جموں سے سرینگر کی جانب جارہے ایک مال بردار ٹرک زیرِنمبر 9651 – JKO3Cکی تلاشی لی جس کے دوران ممنوعہ کوڈین کی 1200بوتلیں برآمد ہوئی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور ، جس کی شناختمحمد یاسین میر ساکن لیتی پورہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے، کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی را م بن موہن لال نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا” ہمیں مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جموں سے سرینگر کی طرف جار ہے ایک مال بردار ٹرک میں کثیر مقدارمیں منشیات بھری ہوئی ہیں۔اس بنیاد پر ناشری کے مقام پر ناکہ لگاکر ٹرک سے 1200 بوتلیں ممنوعہ منشیات کورڈیکس (کوڈین)کی ضبط کیں اورٹرک ڈرایﺅرکوگرفتار کرلیا“۔ انہوں نے مزید کہاکہ رام بن پولیس منشیات مخالف مہم کے تحت منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاکرسماج کونشے کی بدعت سے پاک بنانے کے لئے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے تھانہ بٹوت میں زیرِنمبر 83 /2017 NDPS Act کے تحت معاملےتحت معاملہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔