قدم جمانے کےلئے پرویز مشرف کچھ بھی کرسکتے ہیں :عمر

اڑان نیوز
جموں//سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قدم جمانے کےلئے پرویز مشرف کچھ بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے اِن خیالات کا اظہار سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کے اُن ریمارکس پر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ لشکر طیبہ کے حامی ہیں ۔انہوں نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا ’مشرف پاکستان میں قدم جمانے کےلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ‘۔انہوں نے قومی میڈیا کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اب کچھ نیوز چینلیں اور اینکر اس شخص کا انٹر ویو کرنے کےلئے اپنے آپ کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہوسکتا ہے کہ کچھ نیوز چینلیں اور اینکر اس شخص کا انٹر ویو کرنے سے خود کو روک سکتے ہیں ،کیو نکہ یہ صاف ظاہر ہے پاکستان میں قدم جمانے کےلئے وہ(مشرف) کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔