ےاسےن ملک ضمانت پر رہا

سری نگر// جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد ےاسےن ملک جنہےں پیر کے روز گرفتار کرکے سری نگر سےنٹرل جےل منتقل کیا گےا تھا کومنگل کو ضمانت پر رہا کر دےا گےا ۔ فرنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا ’یاسین ملک کو گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی ہڑتال کے پےش نظر گرفتار کرنے کے فوراً بعد سر ی نگر سےنٹرل جےل منتقل کیا گےا تھا جہاں سے اُنہےں ضمانت پر رہا کردےا گےا ہے‘۔ قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ نے علیحدگی پسندوں کو پیر کے روز ہڑتال کے دوران کسی بھی احتجاجی جلسہ، جلوس یا ریلی کا حصہ بننے سے روکنے کے لئے یاسین ملک کو تھانہ جبکہ حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کو خانہ نظربند کردیا تھا۔ حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی بدستور اپنے گھر میں نظر بند رکھے گئے ہیں۔