پڑوسی بھارت کی خودمختاری کا احساس کریں تشدد اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے:ششما سوراج

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//پڑوسی ممالک کے ساتھ پُر امن ماحول میں مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ تشدد اور بات چےت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں تاہم مناسب ماحول کو تےار کرنے کیلئے نتےجہ خیز مذاکرات کی امیدا کی جاسکتی ہے ۔میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کی حامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بنگلہ دیش یا چین ہو سبھی ممالک کو بھارت کی خودمختاری کا احساس کرکے ہی بات چےت کیلئے ماحول سازگار کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پڑوسی ممالک بشمول بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتا ہے جس میں امن کیلئے کوشیش کی جاسکتی ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ مذاکرات اور تشدد ایک ساتھ چل نہیں سکتے اور نہ ہی مذاکرات تشدد آمیز ماحول میں کئے جاسکتے ہیں ۔مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کو پہلے سرحدوں پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کو روک کر ماحول کو سازگار بناکر پھر بات چےت ہوسکتی ہے ورنہ بھارت اتنا کمزور نہیں کہ وہ دیکھتا رہے ،ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں مگر تبھی ہم صبر سے کا م لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا بھارت ایسے کاموں میں سنجیدہ ہے کہ مسائل کو ایڈریس کیا جائے کیونکہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن مذاکرات کو جارے رکھنے کیلئے تےار ہیں ۔پڑوسی ممالک سے بھی مثبت ردعمل ملنا لازمی ہے ۔بھارت پاکستان کے ساتھ بھی ایک نئے دور کا آغاز چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کو نہاےت ہی نیک نیتی اور سنجیدگی سے قدم اٹھانے ہونگے مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بات چےت کو راستے کو ہی اپنایا جائے تاکہ صورتحال کو بہتر بناےا جاسکے۔سشما سوراج نے کہا کہ بی جے پی کے حوالے سے جو شبیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ پیش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی خطے میںصرف امن بحالی کے حق میں ہے اور بھارت میں لوگوں نے اس دلخراش سانحہ پر ماتم کیا اور ایسے واقعات اگررونما ہوتے رہے تو ہم بھی دیکھنے والے نہیں ہیں ۔