جموں//قانون ساز کونسل کے چیئرمین نے وکر مادتیہ کی طرف سے جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کی رُکنیت سے 24 اکتوبر 2017ءکو دئیے گئے استعفیٰ کو منظور کیا ہے ۔اس سلسلے میں سیکرٹری قانون ساز کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وکرما دتیہ سنگھ کی نشست 24 اکتوبر 2017ءسے خالی ہو گئی ہے ۔