رشےد زرگر+جمشید ملک
سرنکوٹ+راجوری // ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث خطہ پیر پنچال میں سڑک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا زیاں جاری ہے جب کہ محکمہ ٹریفک خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔ جمعہ کے روز سرنکوٹ اور راجوری میں رونما ہوئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں 2نوجوان لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئے ۔ سرنکوٹ کے مدانہ علاقہ میں جمعہ کو سرنکوٹ سے پونچھ جارہی اےکو گاڑی اور جونگا ٹرک کے درمےان آمنے سامنے کی ٹکر کی وجہ سے پھر اےک نوجوان لقمہ اجل ہو گےا۔ پولےس ذرائع کے مطابق اےکو گاڑی زےر نمبرJK12A/4464 ، جو سرنکوٹ سے پونچھ جا رہی تھی کی ٹکر مخالف سمت سے آرہے ایک تیز رفتار جونگا ٹرک زےر نمبرJK2AS/5963 کے ساتھ ہوگئی جس کے نتیجہ میں الطاف احمد ولد لعل محمد عمر20 سال ساکنہ جڑانوالی گلی سرنکوٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گےا جبکہ ثاقب ملک ولد مشتاق احمد عمر ا18 سال ساکنہ بفلےاز اور ذوالفقار احمد ولد منےر حسےن ساکنہ جڑانوالی گلی سرنکوٹ شدےد زخمی ہو گئے ۔ ڈی اےس پی اصغر علی ملک اور اےس اےچ او انظر مےر اطلاع ملتے ہی جائے وار دات کی طرف روانہ ہو گئے اور موقع پر پہنچ کر مہلوک نوجوان اور زخمیوں کو اٹھا کر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچایا جہاں قانونی لوازمات پُر کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کی خبر آگ کی طرح پورے قصبہ مےں پھےل گئی اور لوگ جو ق در جوق سب ضلع ہسپتال پہنچنے لگے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی سب ڈویژن کے فضل آباد علاقہ مےں اےسا ہی درد ناک سڑک حادثہ رونما ہوا تھا جس مےں د و سگے بھائی لقمہ اجل ہوگئے تھے۔ پولےس نے اس ضمن مےں اےف آئی آر زےر نمبر276/O17 زےر دفعہ279/337/304A درج کر لی ہے۔دریں اثنا راجوری، پونچھ شاہراہ تنڈوال کے مقام پر ایک تےز رفتار وےڈیو کوچ بس نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اس پر سوار دو نوجوان زخمی ہو گئے ۔ دونوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےا ۔پولیس ذرائع کے مطابق
پونچھ سے جموں جارہی ویڈیو کوچ بس زےر نمبر JK02AG/5186نے ٹنڈوال پل کے نزدےک ایک موٹرسائےکل کو ٹکر مار دی جس پر دو نوجوان سوار تھے ۔ ٹکر کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار نوجوان شید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال راجوری پہنچایا گیا ۔تاہم 32سالہ ستپال ولد رام لال ساکنہ کرےاں نے دم توڑ دیا جبکہ دوسرا نوجواں معمولی طور پر زخمی ہوا ۔ پولےس نے گاڑی کو اپنے تحوےل مےں لےکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سرنکوٹ سڑک حادثہ نوجوان لقمہ اجل 2 شدےدزخمی راجوری میں تیز رفتاری نے ایک اور گھر کا چراغ گل کیا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/11/IMG-20171110-WA0060.jpg)