اڑان نیوز
جموں//کانگریس پارٹی کی طلبہ اکائی نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا(نسوئی)کے قومی صدر فیروز خان کا پہلی مرتبہ اس عہدہ پر فائض ہونے کے بعد آبائی ریاست جموں وکشمیر کا دورہ کر نے پر جموں پہنچنے پر والہانہ استقبال کیاگیا۔ پردیش کانگریس کمیٹی ریاستی صدر غلام احمد میر، دیگر سنیئرلیڈران، اراکین قانون سازیہ، سابقہ وزراء، یوتھ کانگریس، مہلا مورچہ اور نسوئی کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں ائر پورٹ جموں پہنچے جہاں سے انہیں پارٹی صدر دفتر شہیدی چوک جموں میں قافلہ کی صورت میں لایاگیا۔انہیں گاڑیوں اور موٹرسائیکل ریلی کی صورت میں مین بازار سے ہوتے ہوئے پارٹی دفتر تک لایاگیا۔ رمن بھلہ، شاہ نواز چوہدری، اعجاز چوہدری، نسوئی ریاستی صدر نیرجن کندن، یوتھ کانگریس جنرل سیکریٹری وریندر چب، اجے کمار ، جتندر ، رقیق خان، امجد بھٹ ، سنی پریہار وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع کانگریس، یوتھ کانگریس، مہلا مورچہ اور نسوئی لیڈران نے خطاب کیا اور کہاکہ یہ ریاست جموں وکشمیر کے لئے فخر کی بات ہے کہ پہلی مرتبہ کوئی شخص اس عہدہ تک پہنچے ہے۔ انہوں نے فیروز خان کو مبارک باد پیش کی اور ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نسوئی صدر فیروز خان کا جموں میں والہانہ استقبال ائرپورٹ سے پارٹی دفتر تک قافلہ کی صورت میں لایاگیا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/11/1-2.jpg)