اڑان نیوز
سرینگر//چاٹ پورہ پلوامہ میں اے ٹی ایم مشین غائب ، پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔چاٹ پورہ پلوامہ میں درمیانی رات کو نامعلوم افراد نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر اپنے ساتھ لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اے ٹی ایم مشین کو حال ہی میں تبدیل کیا گیا تھا۔ اے ٹی ایم مشین میں پیسے تھے یا نہیں اس سلسلے میں پولیس نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا تاہم اتنا ضرور کہا کہ اے ٹی مشین پُر اسرار طور پر غائب ہو گئی ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
پلوامہ میں اے ٹی ایم مشین غائب

Reading Time: < 1 minute