اڑان نیوز
سرےنگر//مژھل سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حد متارکہ کے متصل گھنے جنگلات میں موجود جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی آپریشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے فورسز کی مزید کمک طلب کی اور آپریشن میں خصوصی تربیت یافتہ فوجی اہلکار کے ساتھ ساتھ ہوئی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہے۔دفاعی ذرائع نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوﺅں کا ایک گروپ سرحد پار کرکے کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس کو فوج نے ناکام بنایا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو نمائندے نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کوکنٹرول لائن کی نگرانی پر مامورفوجی اہلکاروں نے مژھل سیکٹر میں جنگل میں گشت کے دوران 3سے 6جنگجوﺅں پر مشتمل ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی۔دفاعی ذرائع کے مطابق جب فوج نے آس پاس کے علاقہ کو گھےرے میں لے کرجنگجوﺅں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی تو جواب میں انہوں نے فوج پر اندھادھند گولیاں چلائیں۔فورسز نے فوری طور جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح طرفین کے مابین باضابطہ جھڑپ شروع ہوئی۔اسی دوران فورسز کی اضافی کمک طلب کرکے مزید علاقوں کو گھیرے میں لیکر تلاشی کارروائی جاری رکھی گئی۔دفاعی ذرائع کے مطابق علاقے میں گولیوں اور زوردار دھماکوں کی گھن گرج سے نزدیکی بستیوں کے لوگ سہم کر رہ گئے۔ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں اور پولیس فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے جبکہ پولیس و فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائیاں شروع کی ہیں۔دفاعی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جنگجوﺅں کا گروپ لائن آف کنٹرول کے اِس پار آنے کی کوشش کررہا تھا جس پر فوج نے فوری کارروائی عمل میں لائی۔ابتدائی گولی باری کے بعد کچھ دیر خاموشی چھائی رہی اور بعد میں طرفین ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔دفاعی ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں اور فوج کے درمیان جاری جھڑپ میں ابھی تک ایک عدم شناخت جنگجوجاں بحق ہو گئے ہیں جن کی لاش جھڑپ کی جگہ پڑی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقہ میں اگر چہ گولیوں کا تبادلہ ر±ک گیا ہے لیکن فوج کو خدشہ ہے کہ جنگجو ﺅںنے لائن آف کنٹرول کے متصل گھنے جنگلات میں پناہ لے رکھی ہے۔انہیں تلاش کرنے کےلئے فوج کی مزید کمک کی مدد سے وسیع جنگلات کو گھیرے میں رکھا گیا ہے اور آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔
مژھل سیکٹر میں تصادم جنگجو جاں بحق ،مزید جنگجوﺅںکی تلاش شروع

Reading Time: 2 minutes