اڑان نیوز
سرینگر//ریاستی حکومت نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت حزب سپریمو سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف کو ، جنہیں این آئی اے نے حوالہ فنڈنگ معاملہ میں گرفتار کیا ہے ، کو نوکری سے معطل کیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ ایگریکلچر کے ڈائریکٹر نے باضابط طورپر احکامات صادر کئے ہیں۔ واضح رہے کہ سید یوسف وسطی ضلع بڈگام میں اگریکلچر اسسٹنٹ کے بطور تعینات تھے۔