پرتپال سنگھ
پونچھ// پونچھ کے کرماڑہ علاقہ میں حدِ متارکہ پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلہ میں ایک دوشیزی زخمی ہو گئی ۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ چند روز کے وقفے کے بعد پاکستانی فوج نے منگل کی صبح پونچھ ضلع کے کرما ڑا بیلٹ میں بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی اور فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ذرائع کے مطابق سرحد پار سے ہلکے اورخود کار ہتھیاروں سے اندھا دھندفائرنگ کی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ۔اس دوران ایک 14سالہ دوشیزہ گلناز اختر دختر محمد نذیر ساکن کھڑی کرما ڑا زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ضلع ہسپتال پونچھ میں علاج کیلئے بھرتی کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے معقول جواب ملنے کے بعد پاکستانی فوج نے گولہ باری بند کر دی ۔
پونچھ حدِ متارکہ پر گولہ باری ، دوشیزہ زخمی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/11/Pka-firing.jpg)