اڑان نیوز
بانہال // دو روز تک معطل رہنے کے بعد بانہال اور سرینگر کے درمیان ریل خدمات بحال کردی گئیں۔ ریل خدمات اتوار کے روز ضلع پلوامہ میں دو کمسن لڑکوں کی ٹرین کی زد میں آکر موت واقع ہوجانے کے نتیجہ میں متعدد دیہات میں احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھنے کے بعد معطل کی گئی تھیں۔ ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہ بتایا کہ سری نگر اور بانہال کے درمیان براستہ اننت ناگ و قاضی گنڈ ریل خدمات منگل کی علی الصبح بحال کر دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ٹرینیں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔
بانہال ، سرینگر ریل خدمات بحال
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/11/136.jpg)