شیطانی نالا میں ٹرک کھائی میں جاگرا ڈرائیور ہلاک،کنڈیکٹر زخمی

Reading Time: < 1 minute

دانش وانی
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ وار کے روز شیطانی نالہ کے مقام ایک ٹرک لڑھک کر کھائی میں گر جانے سے ڈرائیور ہلاک جبکہ کنڈیکٹر زخمی ہو گیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیبوں سے لدا ٹرک نمبر PB07 AF/ 2797 ، سرینگر سے جموں کی طرف آ رہا تھا ، شیطانی نالا کے مقام پر سڑک سے لڑھک کر100 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔حادثے کے فوری بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کلویندر سنگھ ولد جگدیش سنگھ ساکنہ سارن پور پنجاب اور کنڈیکٹر گرنام سنگھ ولد نریجن سنگھ ساکنہ ہوشیار پور پنجاب کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔ زخمی کنڈیکٹر کو علاج کے لئے بانہال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں پولیس تھانہ بانہال میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے –