دنیشور شرما کو کشمیر معاملے میں حکومت ہند کا نمائندہ مقرر کرنا مناسب نہیں :پاکستان

Reading Time: < 1 minute

یو این آئی
اسلام آباد//پاکستان نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو کشمیر معاملے میں حکومت ہند کی جانب سے اپنا نمائندہ مقرر کرنا منصفانہ اور حقیقت پسندانہ اقدام نہیں ہے ۔ سما ٹیلی ویژن کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل رات ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر اس بات چیت کو بامعنی اور نتیجہ خیز بنانا ہے تو اس میں تین فریقوں -ہندوستان، پاکستان اور کشمیریوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ حریت کانفرنس کے رہنما¶ں کو شامل کئے بغیر اس کا کوئی بہتر نتیجہ نہیں نکلے گا۔ انھوں نے کہا کہ نامزد نمائندہ کو کشمیریوں کے جذبات سمجھنے کی ذمہ داری سونپ¸ گئی ہے اور گزشتہ 70 سالوں سے سب کو پتہ ہے کہ حقیقت کیا ہے ؟