اڑان نیوز
سرینگر//پیر کی دیر شام بٹہ مرن کیلر شوپیاں میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بندوق بردار محمد مقبول بٹ کے رہائشی مکان میں گھس گئے اور دونوں پیروں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق خون میں لت محمد مقبول کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر اُس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ اس ضمن میں شوپیاں پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ بٹہ مرن کیلر شوپیاں میں بندوق برداروں نے ایک شخص پر گولیاں چلائیں ہیں۔ شوپیاں پولیس کے ساتھ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
شوپیاں میں بندوق بردار نمودار رہائشی مکان میں گھس کر ایک شخص کی ٹانگوں پر گولیاں چلائیں

Reading Time: < 1 minute