سرینگر//گورنر این این ووہرا نے آج گریز سیکٹر کا دورہ کیا جہاں برگیڈ کمانڈر نے انہیں ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر کو ڈی سی بانڈی پورہ سجاد حُسین گنائی اور ایس ڈی ایم گریز سندیپ سنگھ نے علاقہ میں انتظامیہ سے جڑی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔یہ علاقہ6 ماہ تک باقی علاقوں سے کٹا رہتا ہے۔گورنر نے ڈی سی کے ہمراہ کشن گنگا ڈیم کا دورہ کیا اور چیف انجنیئر خالد عمر کے ساتھ پروجیکٹ کے آپریشنل منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر کو جانکاری دی گئی کہ پروجیکٹ کی بدولت منتقل کئے گئے143 کنبوں کو معاوضہ دیا گیا ہے اور اُن کی باز آباد کاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔