پلوامہ // پلوامہ قصبہ میں اسوقت افراتفری کی صورتحال پیداہوئے جب نامعلوم افرادنے راجپورہ چوک میں ایک ’بیوٹی پارلر‘کونشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھ گولہ پھینکاجوسماعت شکن دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔دھماکے سے بیوٹی پارلرکونقصان پہنچاجبکہ آہنی ریزوں کی زدمیں آکر2لڑکیوں زخمی ہوگئیں ،جن کوضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیاگیا۔حملے آوروں کی دھرپکڑکیلئے یہاں نمودارہوئے فوجی ،فورسزاورپولیس اہلکاروں پرمشتعل نوجوانوں نے پتھرائوکیا۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق اپنی نوعیت کے پہلے واقعے میں نامعلوم افرادنے جنوبی قصبہ پلوامہ کے مصروف رہنے والے راجپورہ چوک کے نزدیک چھاتاپورہ بستی میں واقع ایک بیوٹی پارلرکی جانب جمعرات کوسہ پہرلگ بھگ 3بجکر40منٹ پرایک گرینیڈ پھینکاجوزورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ راجپورہ چوک پلوامہ میں ایک شاپنگ کمپلیکس کی دوسری منزل میں کچھ لڑکیوں نے ایک’بیوٹی پارلر‘کھول رکھاہے ۔انہوں نے کہاکہ جمعرات کوسہ پہرکے وقت جب چوک میں لوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی تواسی دوران نامعلوم افرادکی جانب سے بیوٹی پارلرکونشانہ بنانے کیلئے پھینکاگیاگرینیڈسماعت شکن دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔اچانک دھماکہ ہوجانے کے نتیجے میں یہاں خوف ودہشت کی لہردوڑگئی اورلوگ ادھراُدھربھاگنے لگے ۔بتایاجاتاہے کہ آہنی ریزے لگنے سے دونوجوان لڑکیاں زخمی ہوگئیں جبکہ بیوٹی پارلرکوبھی نقصان پہنچا۔زخمی لڑکیوں کوفوری طورضلع اسپتال پلوامہ علاج ومعالجہ کیلئے پہنچایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت خطرے سے باہربتائی ۔ایس ایس پی پلوامہ چودھری اسلم نے راجپورہ چوک پلوامہ میں گرینیڈدھماکہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ آہنی ریزے لگنے سے 2لڑکیاں زخمی ہوگئیں ۔انہوں نے اسبات کی تصدیق بھی کی کہ حملہ آوروں کانشانہ بیوٹی پارلرہی تھا۔