شیر بی بی میں ٹرک لڑھک گیا ڈرائیور معجزاتی طور بچ نکلا ،گاڑی مکمل طور تباہ

 

دانش وانی
بانہال //جموں سرینگر شاہراہ پر شیر بی بی میں جمعہ کوصبح7 بجے کے قریب سرینگر سے جموں کی طرف سیب کی پیٹیوں سے لدا ایک ٹرک سڑک سے لڑھک کر نالہ بشلڑی میں جا گرا۔ اس حادثے میں ٹرک میں سوار واحد ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا ہے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ا±س وقت پیش آیا جب سرینگر سے فیض آباد کی طرف جا رہا ایک ٹرک نمبر 2286-PB35Q بریک میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے لڑھک کر نیچے نالہ میں جاگرا۔ گاڑی سڑک سے کھسکتے ہی ڈرائیور جوگیندر سنگھ ولد کرتار سنگھ ساکنہ دینا نگر گ±رداس پور پنچاب نے اس میں سے باہر کی طرف چھلانگ لگائی اور معجزاتی طور پر بچ گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں بانہال تھانے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔