دفعہ35-Aکے تحفظ کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار:دویند رانا

دفعہ35-Aکے تحفظ کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار:دویند رانا
جموں میں شیخ عبداللہ کو35ویں یوم وصال پر شاندار خراج پیش
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//نیشنل کانفرنس صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس دفعہ 35-Aکے تحفظ کے لئے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔ جموں میں شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے 35ویں یوم وصال پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دفعہ35-Aریاست جموں وکشمیر کی منفرد شناخت کی آئینی ضمانت ہے، اس کے خلاف چھیڑ چھاڑ نہیں ہونے دی جائے گی۔ خصوصی پوزیشن کیخلاف کی جاری سازشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دویندر سنگھ رانا نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ نے جموں وکشمیر کا بھارت کیساتھ مشروط الحاق اس لئے کیا تھا کہ یہاں کے عوام کو اس الحاق سے انصاف ملے لیکن اس کے بجائے ہمیں ہر وقت تشدد کا شکار بنایا گیا۔ ہمارے جمہوری ، آئینی اور سیاسی حقوق چھین لئے گئے۔ مرکزی کی بار بار غلطیوں ،وعدوں خلافیوں اور بار بار مرکزی قوانین نافذ کرنے سے آج ریاست کے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں، حالات سدھرنے کی کوئی بھی کرن دکھائی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ مہاراجہ نے اُس بھارت کیساتھ الحاق کیا تھا جس ہندوستان ہند، مسلم ، سکھ ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے لوگ اپنی اپنی مذہبی آزادی اور آزادی¿ اظہارِ رائے کیساتھ بودباش کرسکیں لیکن اس وقت بھارت میں اقلیتیں خصوصاً مسلمانوں عدم تحفظ کی شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 35اے پر حملہ براہ راست جموں وکشمیر کی پہچان پر حملہ ہے اور ہم سب کو اپنی ریاست کے تقدس اور عزت و آبرو کے دفاع کیلئے متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 35اے سے متعلق جس طرح کی افواہیں پھیلا جارہی ہیں، کہ یہ کسی مخصوص مذہب اور علاقے کیلئے سود مند ہیں، سفید جھوٹ ہے۔ 35Aسے ریاست کے ہر خطے اور ہر مذہب کے رہنے والوں کو اپنی شناخت اور پہچان کی ضمانت بخشتا ہے ۔ اس موقعے پر کئی لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پارٹی لیڈران نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی تصویر پر گلباری کر کے خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر اجے سدھوترہ، کشمیرا سنگھ، رتن لال گپتا، شیخ عبدالرحمن، ڈاکٹر کمل اروڑہ، وجے بقایہ، شیخ بشیر احمد، بابو رام پال، وجے لکشمی دتا، بملا لتھرا، عثمان سلاریہ،ٹھاکر رچھپال سنگھ، بشن لال بھٹ، برج موہن شرما، ماسٹر نور حسین، ست پال لکھوترہ، دیپندر کور، حاجی محمد حسین، جگل مہاجن، ستونت کور ڈوگرہ، دھرمویر سنگھ جموال، عبدالغنی تیلی، وجے لوچھن، سریندر سنگھ بنٹی، پردیپ بالی، غلام حیدر ملک، تنویر کچلو، موہندر سنگھ، موہندر گپتا، چوہدری رحمت علی، محمد ایوب ملک،درشن سنگھ آزاد، رشیدہ بیگم، دلشاد ملک، دلجیت شرما، ریتا گپتا، راکیش سنگھ راکا، سوم راج تروچ، ایم ایل منشی، اشونی چاڑک، انجو گرور، آشا مہرا، کومل منہاس، سنجے گپتا، رمیشور دت ، روہت بالی، ریاض احمد، بلوندر سنگھ اور چوہدری اختر بھی موجود تھے۔