چیمپیئنز ٹرافی: ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف 40 رنز سے جیت

Reading Time: < 1 minute

انگلینڈ اور ویلز میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے دسویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 40 سے کامیابی حاصل کر لی ہے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت ہوا۔

انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 278 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔

بارش کے باعث جب کھیل رکا تو اس وقت کریز پر بین سٹوکس اور جوس بٹلر موجود تھے اور انگلینڈ نے 40.2اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ اچھے رن ریٹ کی وجہ سے یہ میچ جیتنے میں کامیاب تھا۔

بین سٹوکس نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے اپنے ایک روزہ کیریئر کی تیسری سینچری بنائی ہے۔