کنوئیاں اور کلائی میں محکمہ صحت عامہ و محکمہ فلڈ کنٹرول کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرے کلائی کے مقام پر باند لگانے کی مانگ،کنوئیاں پینے کے پانی کیلئے ترساں کلائی کے لوگوں نے پولیس پر ہوا پتھراﺅ،کنوئیاں میں جونیئر انجینئر کی ہوئی پٹائی

Reading Time: 2 minutes

پرتپال سنگھ

پونچھسیلاب زدگان نے اپنی اپنی مانگوں کو لیکر کلائی اور کنوئیاں کے مقامات پر الگ الگ احتجاجی مظاہرہ کئے جس دوران مظاہرین نے حکومت کو آڑے ہاتھوںلیتے ہوئے کہا کہ پونچھ میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نظر نہیں آتی کلائی کے لوگوں نے مانگ کی کہ ان کو سیلاب2014کے بعد حالیہ سیلاب نے پریشان اور متفکر کر دیا ہے انہوں نے اس موقع پر کلائی کے مقام پر پکی باندھ لگانے کی مانگ کی ملی جانکاری کے مطابق اس مسلل کو سلجھانے کی غڑض سے ایزکیوٹےو انجینئر محکمہ فلڈ کنٹرول ،ڈی ایس ہیڈکوارٹر موہن لال،تحصیلدار حویلی جہانگےر خان اور ایس ایچ او پونچھ محمد آمین موقع پر گئے جہاں انہوں نے مظاہرین کو ےقین دلایا کہ ان کی جائز مانگ کو جلد ہی پورا کیا جائے گا وہیں کنوئیاں میں بھی عوام نے محکمہ صحت عامہ کی ناقص کرردگی پر محکمہ کے خلاف زبر دست احتجاج کیا جس کی قےادت کانگریس لیڈر اکبر دیدھڑ نے کی انہوں نے کہا کہ اس ترقی ےافتہ دور میں بھی لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کیلئے تےرس رہے ہیںا نہوں نے لفٹ سکیم کو ناکام قرار دےتے ہوئے کہا کہ محض فنڈز کو ہضم کرنے کی غرض سے یہ سکیمیں کھولی گئی ہیں جبکہ عوام کو پانی فراہم کرنے میں محکمہ ناکام ہے کنوئیاں کے مردوں کے ساتھ برتن اٹھائے وہپاں کی خواتےن بھی سڑکوں پر اتر آئیں تھےںجانکاری کے مطابق اس موقع پر ،اسسٹنٹ کمشنر رینیو چوہدری محمد اشرف نے موقع پر آکر مظاہرین کی مانگ کو سنا اور جائز ترےن مانگ کو جلد حل کرنے کی ےقےن دہانی کرائی مطاہرین میں اکبر دیدھڑ کے ساتھ فرید خان ،ل مبردار رفےق، محمد فرید،حاجی جمیل،حاجی تاج کے علاوہ کئی دےگران موجود تھے ۔موصولہ اطلاعات کے م طابق چنڈک میں پولیس کی پارٹی پہنچتے ہی لوگوں نے پولیس پرپتھراﺅ کیا جبکہ کنوئیاں میںمتعلقہ محکمہ کے ایک جونیئر انجینئر کی بھی جم کر پتائی ہوئی جنہوں نے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔