’اپنوں کاآخری دیدارممکن بنایاجائیے‘ چکاں داباغ راہِ مِلن بس سر وس سے 75 مسافر آر پار

Reading Time: < 1 minute

پرتپال سنگھ

پونچھچکاندا باغ کے راستہ سے ہفتہ وار راہِ مِلن بس سروس سے ایک بار پھر 75مسافروں نے سرحد عبور کی ایل او سی گےٹ 1430پر کھلا جبکہ 1445پر بند ہوا اس موقع پر ملی جانکاری کے مطابق سرحدپارکے کُل 75مسافروں میں سے 22مسافر واپس اُس پارگئے جبکہ وہاں سے 53مسافر یہاں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے۔جموں وکشمیرکا کوئی مسافر اس بار سرحدپارنہ گےا اور نہ ہی کوئی واپس آےا ۔اس موقع پر پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے کوٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص مجید احمد نے کہا کہ راہِ مِلن سے کئی سالوں سے بچھڑے رشتہ داروں کو آپس میں ملنے کا موقع نصےب تو ہوا لیکن خوشی یا غمی کے موقعوں پر لوگوں کو آسانی دینے کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے متعلقہ ضلع ترقےاتی کمشنر وں کو اختےار دئے جائیں تاکہ بر موقع پر رشتہ داروں کے غم میں شریک ہوا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 14دن کا قلیل وقت گذار کر وہ واپس جا رہے ہیں جو اپنی پھوپھی کی فاتحہ خوانی کیلئے آےا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگر آنے جانے میں آسانیاں ہوتیں تو وہ پھوپھی کے جنازہ میںپہنچ سکتا تھا تاہم خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے رسم و رواج اور بھائی چارہ کو وہ ہم یشہ یاد رکھیں گے۔