انجینئرزکاوفدکمشنرسیکرےٹری تعمیراتِ عامہ سے ملاقی

Reading Time: < 1 minute

نیوزڈیسک

جموںآل جے اینڈکے گریجیوےٹ انجینئرز ایسو سی ایشن سِول (آل کیڈر)کاایک وفد آج یہاں کمشنرسیکرےٹری تعمیراتِ عامہ روہت کنسل سے سیول سیکرےٹریٹ میں ملاقی ہوااوران کے سامنے اپنے مسائل رکھے۔کمشنرسیکرےٹری نے تمام مطالبات ومسائل بغورسننے کے بعد ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں ریاستی صدرانجینئر مجید ٹاک، انجینئر گندیپ پرگال،انجینئر اشوک ٹنڈن، انجینئر سجاد وانی، انجینئر راجندرشرما، انجینئر گوپال شرما، انجینئر برہم جیوتی، انجینئر عرفات مسعود، انجینئر اجے تلوار، انجینئر زیڈاے ملک، انجینئر کلبھوشن بھاﺅ اور انجینئر انل تھاپہ شامل تھے۔