چرالہ کے جنگلو میں شدید آگ کئی درخت خاک ہوگئے آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں جانچ کی جائے گی ؛ سی ایف

Reading Time: < 1 minute

بھدرواہ کچھ دنوں سے مسلسل بھدرواہ فارسٹ ڈویجن کی چرالہ رینج کے جنگلوں میں شدید آگ لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں چیڑ اور دیودار کے درختوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ سی ایف چناب سرکل ٹی بی سنگھ نے بتایا کہ کل رات کو کمپارٹمنٹ نمبر 19چرالہ کے جنگل میں آگ لگی تھی جس میں کچھ درختوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن جوں ہی آگ کی خبر محکمہ جنگلات کو ملی ایک ٹیم موقع پر بھیجی گئی جس نے آگ پر قابو پایا ۔ سی ایف نے اور بتایا کہ کچھ لوگ جنگلوں کے خلاف سازش کرتے رہتے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے اور ہو سکتا ہے کہ چرالہ کے جنگلوں میں جو آگ کی واردات ہوئی اس میں بھی کسی جنگل مافیہ کا ہاتھ ہو ۔انہوں بتایا کہ اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کی جانب سے جانچ کی جا رہی ہے اور آگ پر قابو پایا گیا ہے ۔