بھدرواہ میں تیز آندھی نے ایک درجن کے قریب گھروں کو نقصان پہنچایا پہاڑوں پر ایک مرتبہ پھر تازہ برف جبکہ قصبہ میں بجلی پانی کا نظام پوری طرح ٹھپ

Reading Time: 2 minutes

بھدرواہ کل رات سے ہی خطہ چناب کے باقی حصوں کی طرح بھدرواہ میں بھی تیز آندھی چل رہی تھی جبکہ بارش بھی ہو رہی تھی اور صبح ہوتے ہی آندھی اور بارش اور زیادہ تیز ہوگئی جس کے نتیجے میں بھدرواہ قصبہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک درجن کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سیب کے باغ پوری طرح سے تباہ ہو گئے ہیں ۔بھدرواہ میں دوپہر کے وقت اچانک آندھی تیزہوئی کہ لوگوں کے چھتوں کو ہی اڑا کر لے گئی جبکہ بجلی کا نظام بھی پوری طرح سے دھرم بھرم ہوگیا ۔ایس ڈی ایم بھدرواہ ڈاکٹر اویس رانا کے مطابق بھدرواہ کے واڈ نمبر 13میں سات گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن کی چھت ہوا سے اڑ گئی ہے جبکہ یونیوورسٹی روڈ پر ایک گھر کا شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جوں جوں موسم ٹھیک ہورہا ہے نقصانات کی مذید تفصیلات ان تک پہنچ رہی ہے ۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ لگ بھگ ایک درجن کے قریب گھروں کو بھدرواہ میںنقصان پہنچا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل پائی ہے جو موقع پر جا کر نقصان کا جائزہ لے گی ۔شدید بارش کی وجہ سے بھدرواہ میں بجلی کا نظام بھی دھرم بھرم ہوا ہے اور شام تک بجلی بحال نہیں کی جا سکی تھی جبکہ دو دنوں سے بھدرواہ میں پینے کے پانی کے پانی کی سپلائی بھی نہیں ہے اور مقامی آبادی پریشان ہے اور جلد از جلد بجلی اور پانی کے نظام کو بحال کرنے کی مانگ کی جا رہی ہے ۔شدید بارش کی وجہ سے سڑکیں بھی خستہ حالی کی شکار ہو گئی ہے اور دیہاتوںکو جانے والی سڑکیں مکمل طور بند ہے اور ان کو کھولنے کی ابھی تک کوئی بھی کوشش نہیں کی گئی ہے۔ مسلسل بارش اور آندھی کے بعد بھدرواہ میں سردی میں شدد آئی ہے اور پہاڑوںپر بھاری تعداد میں برف بھی گری ہے ۔