منوج سنہا کا اسکل ڈولپمنٹ انسٹی چیوٹ بھونیشور دورہ

ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنا ہمارا مشن
اُڑان نیوز نیٹ ورک
بھونیشور( اُڑیشہ)لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل اسکل ڈولپمنٹ انسٹی چیوٹ بھونیشور کا دورہ کیا۔عہدیداروں، طلباء اور ٹرینرز کے ساتھ بات چیت کی، جنہوں نے اُنہیں ہندوستانی اور عالمی ضروریات کے لیے جدید مہارت کی تربیت اور صنعت کے سرکردہ کھلاڑیوں کے ساتھ شراکت میں سنٹرس آف ایکسیلنس کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ ہمارے پاس ہنر مندی، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ میں قیادت سنبھالنے کا ایک تاریخی موقع ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے بڑھتے ہوئے راستے کو نئی بلندی فراہم کی جا سکے‘‘۔انہوں نے میکانیکل کنسٹرکشن، آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس، مینوفیکچرنگ، انٹرنیٹ آف تھنگز اور مہمان نوازی جیسے متنوع ڈومینز میں صنعت سے منسلک کورسز پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنا ہمارا مشن ہے اور صنعت سے منسلک کورسز اہم ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کو یقینی بنائیں گے اور اس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا‘‘۔اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ بھونیشور پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے زیراہتمام پی ایس یوکا ایک انسان دوست اقدام ہے۔