پاک زیر انتظام کشمیر کے تعلیمی اداروںکے اسناد قابل قبول نہیں

پاک زیر انتظام کشمیر کے تعلیمی اداروںکے اسناد قابل قبول نہیں
کشمیری طلبا پاکستان زیر انتظام کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں: حکومت ہند
اُڑان ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے تکنیکی و غیر تکنیکی تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں کیونکہ یہ تعلیمی ادارے ہندوستان میں تسلیم شدہ نہیں ہیں۔آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک پبلک نوٹس، جس کو منگل کے روز جموں وکشمیر کے کئی روزناموں میں شائع کیا گیا، میں جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پاکستان زیر انتظام کشمیر کے تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجوں اورتکنیکی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے گریز کریں کیونکہ یہ تعلیمی ادارے نہ ہی بھارتی حکومت نے قائم کئے ہیں اور نہ انہیں متعلقہ اتھارٹیز تسلیم کرتی ہیں۔اے آئی سی ٹی ای کی پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے: ‘پاکستان زیر انتظام کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور وہاں قائم تعلیمی ادارے بشمول یونیورسٹیاں، میڈیکل کالج اور تکنیکی تعلیمی ادارے نہ ہی حکومت ہند نے قائم کئے ہیں اور نہ ہی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، میڈیکل کونسل آف انڈیا، آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی ایجوکیشن وغیرہ جیسی اتھارٹیز انہیں تسلیم کرتی ہیں۔