اُڑان نیوز سروس
کٹرہ//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کٹرہ میں ایک شاندار عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو برباد کرنے اورلوگوں کو پشت بہ دیوار کرنے کے لئے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ بھاجپا نے اس تاریخی ریاست کو تہس نہس کردیا اور یہاں پشتینی باشندوں کو محتاج بنانے میںکوئی کثر باقی نہیں چھوڑی۔ وہ کٹرہ میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی مشترکہ ریلی میں جموں اودھم پور نشست کیلئے کانگریس اُمیدوار رمن بھلہ کیلئے انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس اجلاس سے سینئر کانگریس لیڈر بھرت سنگھ سولنکی، نیشنل کانفرنس معاون جنرل سکریٹری اجے کمار سدھوترا، ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان، بابو رام پال اور کئی کانگریس لیڈران بھی تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کی جماعتیں ملک کے سیکولر کردار ،جمہوریت اور آئین کو بچانے کیلئے جمع ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی انگوٹھے کی حکمرانی سے اور جمہوریت کے اصولوں کو پس پشت ڈال کر حکومت کرنا چاہتی ہے۔ ’’ہم ملک اور جمہوریت کے ایک بڑے مقصد کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں جو آج خطرے میں ہے‘‘۔ڈاکٹر فاروق نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ’’ وہ سماجی، سیکولر اخلاقیات اور جمہوری اصولوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جو آئین بنانے والوں نے وضع کئے تھے‘‘۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا پراکسی کے ذریعہ جموں و کشمیر پر حکمرانی چلا رہی ہے ۔ مقامی افسران کو نظرانداز کر دیا گیا ہے جبکہ باہر کے نوکرشاہ اس شو کو چلا رہے ہیں جو جموں و کشمیر کے جغرافیہ اور عوام کو درپیش مشکلات سے بے خبر ہیں۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جو بھی اس دور حکومت میں بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کے ساتھ بد سلوکی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مہاتما گاندھی اور نہرو کے ملک میں شامل ہوا جہاں سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا گیا۔ بی جے پی تقسیم کرو اور حکومت کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو پچاس ہزار نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا..