نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پر اس عزم کودوہرا یا کہ بھارت کو 2027تک دنیا کی سب سے بڑی تیسری معیشت بنایا جائے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ پورے ملک نے یہ بات گانٹھ لی ہے کہ وہ ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں گے ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم نے بے گھر لوگوں کو اپنے گھر فراہم کئے ۔ ملک میںخواتین کی سماجی اور اقتصادی آزادی کو ممکن بنایا ۔ صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کی طرف توجہ دی گئی جس کی وہ سے آج کروڑوں لوگوںکو ہسپتالوں میں مفت علاج مل رہا ہے ۔ ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں گورننس کا مکمل طور پر نیا ماڈل تیار کیا ہے جس میں اس شخص پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو ترجیحات کی فہرست میں سب سے پیچھے تھا۔ پی ایم مودی نے سماجی نفسیات کو توڑنے کے لیے دیہاتوں میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں میں 1,000 ڈرون تقسیم کیے جو خواتین کو ٹریکٹر بھی چلانے کی اجازت نہیں دیتا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہوں نے دیہاتوں میں لڑکیوں کو زرعی ڈرون تقسیم کیے تاکہ اس سماجی نفسیات کو توڑا جا سکے جو خواتین کو ٹریکٹر چلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ دہلی میں انڈیا ٹوڈے کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، انہوں نے نمو ڈرون دیدی یوجنا کے تحت دیہاتوں میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس میں 1,000 ڈرون تقسیم کیے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا، حکومت خاص طور پر خواتین کو ذمہ داری نبھانے کے لیے منتخب کر رہی ہے، جس کا مقصد اُنہیں معاشی اور تکنیکی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ مودی نے کہا کہ یہ ڈرون دیہاتوں میں زراعت اور خواتین کا مستقبل بدل دیں گے۔وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم نے بے گھر لوگوں کو اپنے گھر فراہم کئے ۔ ملک میںخواتین کی سماجی اور اقتصادی آزادی کو ممکن بنایا ۔ صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کی طرف توجہ دی گئی جس کی وہ سے آج کروڑوں لوگوںکو ہسپتالوں میں مفت علاج مل رہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں گورننس کا مکمل طور پر نیا ماڈل تیار کیا ہے جس میں اس شخص پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو ترجیحات کی فہرست میں سب سے پیچھے تھا۔modimodi