نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان میں نئے مواقع کو دیکھتے ہوئے پوری دنیا ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور ہریانہ سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین ریاست بن کر ابھرا ہے۔مسٹر مودی نے ہریانہ کے ریواڑی میں آل انڈیا انسٹی آف میدیکل سائنسیز ( ایمس ) اور گروگرام میٹرو ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ کئی اور پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ عوامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے آج ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان پروجیکٹوں کی کل لاگت 9750 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ مسٹر مودی نے کہا ’’ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے آج پوری دنیا بے تاب ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ہریانہ ایک اچھی ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔‘‘ ہریانہ کے گورنر بنگارو دتاتریہ اور وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور کئی دیگر معززین پروگرام کے اسٹیج پر موجود تھے۔اس سے پہلے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس پروگرام کے بارے میں کہا تھا کہ یہ پروجیکٹ ہریانہ کے صحت، ریل اور سیاحت کے شعبوں کو مزید تقویت بخشیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا “ہماری حکومت ہریانہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توسیع کے لیے پرعزم ہے۔”ریواڑی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نریندر مودی نے میٹنگ میں کہا ’’ہریانہ کی ڈبل انجن والی حکومت عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے تقریباً 5,450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والے گروگرام میٹرو ریل پروجیکٹ اور تقریباً 1,650 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے ایمس ریواڑی کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ جیوتیسر، کروکشیتر میں تجرباتی میوزیم ‘انوبھو کیندر’ کا افتتاح اور ریلوے کے کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور کچھ مکمل شدہ پراجیکٹس کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے روہتک-ماہم-ہنسی سیکشن پر ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا “ہریانہ حکومت نے پانی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں قابل ستائش کام کیا ہے اور ریاست ہریانہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت میں اپنا ایک بڑا نام بنا رہی ہے۔”انہوں نے کہا “ہریانہ سرمایہ کاری کے لیے ایک سرفہرست ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے اور سرمایہ کاری میں اضافے کا مطلب ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ ‘‘اس موقع پر وزیر اعظم نے بہادروں کی سرزمین ریواڑی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے علاقے کے لوگوں کے پیار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے 2013 میں وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر اپنے پہلے پروگرام اور عوام کی نیک خواہشات کو یاد کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے آشیرواد ان کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں۔انہوں نے ہندوستان کو دنیا میں نئی ??بلندیوں پر لے جانے کا سہرا عوام کے احسانات کو دیا۔ اس ہفتے متحدہ عرب امارات اور قطر کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کو ملنے والے احترام اور خیر سگالی کا سہرا ملک کے لوگوں کو دیا۔مسٹر مودی نے کہا کہ جی۔ 20، چندریان اور ہندوستانی معیشت کا گیارہویں سے پانچویں نمبر پر جانا عوامی حمایت کی وجہ سے بڑی کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے آنے والے برسوں میں ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے لیے لوگوں سے آشیرواد طلب کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے ہریانہ کی ترقی ضروری ہے۔ اور ہریانہ کی ترقی کے لیے سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ اچھی طرح سے لیس اسپتالوں کو جدید بنانے کے لیے تقریباً 10,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہوں کہا کہ ریاستوں کی ترقی میں ہی ہندوستان کی ترقی ہے۔تجرباتی مرکز جیوتیسر کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بھگود گیتا میں بھگوان شری کرشن کی تعلیمات سے دنیا کو متعارف کرائے گا اور ہندوستانی ثقافت میں ہریانہ کی شاندار سرزمین کی شراکت کو بھی اجاگر کرے گا۔یہ تجرباتی میوزیم تقریباً 240 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ میوزیم 17 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 100,000 مربع فٹ چھت کی جگہ ہے۔انہوں نے آج کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہریانہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔