سرنکوٹ میں 3 سرکاری اسکول ،12رہائشی مکانات کو نقصان
جے بی سنگھ+امیر الدین زرگر
پونچھ+سرنکوٹ// سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں پیر کے روز تیز ہوائیں، آندھی طوفان سے رہائشی مکانات، اسکولی عمارتوں سمیت کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ جانکاری کے مطابق ضلع پونچھ میں جاری خراب موسمی صورتحال کے درمیان کئی رہائشی مکانوں سمیت کئی ڈھانچوں کو شید نقصان پہنچا ہے گزشتہ روز سے جاری شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سورنکوٹ ، اور منڈی میں ایک ایک رہاشی مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا جبکہ ضلع پونچھ کے متحدہ رہاشی مکانوں کی چھتیں اڑگئں ہیں مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل سورنکوٹ کہ گاؤں مرہوٹ محلہ موری سودا اپر خادم حسین ولد محمد انور کا بنگلہ ہوا کہ زد میں آکر زمین بوس ہو گیا اور تحصیل منڈی کہ بائلہ علاقہ میں محمد رشید ولد وزیر محمد سکنہ بائلہ کا رہاشی مکان زمین بوس ہو گیا اگر چہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر میں رکھا ہوا سامان پوری طرح سے تباہ ہو گیا مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد تباہ ہوئے مکانوں کے کنبوںکو امداد دی جائے ۔سرنکوٹ میں بارش کے ساتھ ساتھ تیز آندھی کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے سرنکوٹ کے بہشتر مقامات پر 4 مکانات اور 3 سرکاری اسکولی عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ 8 مکانات کو جزوی نقصان ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گونتھل منڈا کی عمارت پر درخت گرنے کی وجہ سے چھت منہدم ہو گیا گورنمنٹ ہایی اسکول سانگلہ کی عمارت کو تیز آندھی کی وجہ سے نقصان پہنچا ۔گورنمنٹ ہاہی اسکول ہاڑی بھوڈا کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے جاوید احمد ولد وزیر محمد فضلاآباد وارڈ نمبر 6 کے مکان کو نقصان پہنچا عبدالرشید ولد محمد شریف ہاڑی سفیداں کا کچے مکان کا ایک کمرے کا چھت منہدم ہو گیا ہے۔ یاصر اقبال ولد باغ حسین مڑاھ کلالی کا بنگلے کا چھت ہی مکمل اوڑ گیا ہے۔ خادم حسین ولد محمد انور مڑہوٹ موری سفیداں300____//