نیوزڈیسک
نئی دہلی //مغربی محاذ پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر اوڑی اور بالاکوٹ حملے مناسب جواب تھے کی بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ ان حملوں نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی اعلیٰ معیشتوں کی فہرست میں تبدیلی آئی ہے اور خود ہندوستان نے گزشتہ دہائی میں چھ پوزیشنیں اوپر کی ہیں۔جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ”بھارت اور دنیا “پر پنڈت ہردے ناتھ کنزرو میموریل لیکچر 2024 سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ اوڑی اور بالاکوٹ حملے مغربی محاذ پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا ہندوستان کی طرف سے مناسب جواب تھے۔انہوں نے کہا ”بھارت کے اوڑی اور بالاکوٹ حملوں نے دنیا کو اپنا پیغام دیا کہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے “۔ ہندوستان کے عالمی سطح پر قدموں کے نشان کو مضبوط کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی محاذ پر دہشت گردی کا مناسب جواب ملا۔ جئے شنکر نے کہا ”عالمی نظام کے معاشی اور سیاسی توازن میں غیر مساوی ہونے کے باوجود قابل فہم پیش رفت ہوئی ہے۔ G20 نے G7 پر قبضہ کر لیا ہے اور بہت سے نئے گروپ اور میکانزم وجود میں آ چکے ہیں“۔انہوں نے کہا، ”دنیا کی اعلیٰ معیشتوں کی فہرست میں تبدیلی آئی ہے اور خود ہندوستان نے گزشتہ دہائی میں چھ پوزیشنیں اوپر کی ہیں“۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحدی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوششیںجاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک معاملات کو حل کرنے کی کوشش میں ہے اور اس کیلئے فوجی سطح پر مٹینگیں بھی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ”میرے خیال میں ایک توازن پر پہنچنا، پھر ان کو برقرار رکھنا اور ان کو تازہ کرنا دونوں ممالک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ یہ آسان نہیں ہے “ ۔ انہوں نے کہا ”آج، جب میں کہتا ہوں کہ اپنے حل کے ذریعے سوچیں، کسی دوسرے ملک کو، جو واضح طور پر ایک مسابقتی ملک ہے، ہماری پالیسی کے انتخاب پر ویٹو نہ دیں۔ بدقسمتی سے، ماضی میں ایسا وقتاً فوقتاً ہوتا رہا ہے۔ “