جموں// جموں وکشمیر کے سرنکوٹ پونچھ میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سرنکوٹ پونچھ میں جمعے کی شام ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری چنانچہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اورزخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کیا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے زخمیوں کی شناخت ریاض ولد بشیر احمد ، وسیم احمد ، کوثر دختر حیان خان، نسیم ولد نجب اللہ خان، جاوید احمد ولد عبدالرحیم ، میر خان، حبیب جو، نصرت ،حسین شاہ ولد غلام حسین ، شبیر احمد کے بطور کی ہے۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔