گاندھی نگر/وزیر اعظم نریندر مودی اور موزمبیق صدر فلپ جیکنٹو نیوسی درمیان آج یہاں مکاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم نے موزمبیق کی ترقی کی ترجیحات کی حمایت کے لیے اپنے عہد کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، انسداد دہشت گردی، توانائی، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے تحفظ ، کان کنی، صلاحیت سازی اور سمندری تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ وزیراعظم نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک تجارت، ثقافت اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے فضائی رابطے کو فروغ دیئے جانے پر کام کیا جاسکتا ہے۔صدر نیوسی نے گزشتہ برس نئی دہلی میں منعقدہ G-20 کانفرنس میں افریقی یونین (AU) کی شمولیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت کثیر جہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے جنوری اور نومبر 2023 میں وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ میں صدر نیوسی کی شرکت کو سراہا۔صدر نیوسی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ بحری سلامتی کے شعبے میں ہندوستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سیاسی رابطوں کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔