منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی:ایس ایس پی
اُڑان نیوز
سندربنی//پولیس نے ضلع راجوری کے سندر بنی علاقہ میں دو افراد کی تحویل سے مبینہ چرس برآمد کی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سندر بنی کی گشتی پارٹی نے محمد اشتیاق ولد محمد اسلم سکنہ لمبیڑی اور گورو کمار ولد کاکا رام سکنہ سیوٹ راجوری کو 16چھلیاں چرس برآمد کی۔ دونوں افراد کو مرچولہ علاقہ سے حراست میں لیاگیا۔ اِن کیخلاف پولیس تھانہ سندربنی میں ایف آئی آر5/2024زیردفعات8/20/29این ڈی پی ایس ایکٹ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ نے بتایاکہ حالیہ دنوںراجوری ضلع میں بہت سے منشیات، منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور بہت سے لوگوں کو قانون کے احتیاطی اقدامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کو ترجیح دی گئی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف ہمیشہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی رہے گی۔