جموں//جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں منگل کی صبح ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک عمر رسیدہ شخص کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔اطلاعات کے مطابق راجوری میں منگل کی صبح ایک عمر رسیدہ شخص ہسپتال میں علاج کرانے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے اس کو کچل دیا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ اس شخص کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 65 سالہ غلام حسن کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔