اُڑان نیوز نیٹ ورک
پونچھ//ملی ٹنسی سے متعلق کیس کی تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے پونچھ ضلع میں چھاپہ ڈال کر تلاشیاں لی ۔بتایاجاتا ہے کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ہمراہ پونچھ کے کنویاں گاؤں میں ایک مشتبہ شہری محمد حافظ کے گھر پر چھاپہ ڈال دیا اور وہاں تلاشیاں لی ۔ ایس آئی اے کی ٹیم نے وہاں گھر کی تلاشی لی اور مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ۔ فوری طور ہر معلوم نہیں ہوا ہے کہ تلاشی کارورائی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے یا نہیں ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جب چھاپہ مارا گیا تو حافظ اپنے گھر پر موجود نہیں تھا۔حکام نے بتایا کہ پولس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے صبح سویرے پونچھ ضلع کے کوپرا ٹاپ، بچیاں والی، شیندرا، ٹھنڈی کسی اور محلہ سیداں میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔