ہندوستان نے فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجی انسانی امداد

نئی دہلی//ہندوستان نے آج ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعہ فلسطین کے لوگوں کے لئے 38.5 ٹن طبی اور امدادی سامان بھیجا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ایک سی- 17 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے تقریباً 6.5 ٹن طبی امداد اور 32 ٹن آفات سے متعلق امدادی سامان فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ امدادی سامان کو مصر کے العریش ہوائی اڈے پر اتارے گا، جہاں سے اسے بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پٹی کے علاقے میں پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھیجے گئے امدادی سامان میں زندگی بچانے والی ضروری ادویات، آلات جراحی، خیمے، سلیپنگ بیگ، ترپال، صفائی کی سہولیات، پانی صاف کرنے کی گولیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں