سری نگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس لگن، عزم اور تحفظ کی علامت ہے۔انہوں نے ہفتے کو پولیس کے یاد گاری دن کی مناسبت سے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں ڈیوٹی کے دوران وقت وقت پر قوم کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘جب لوگوں کی خدمت کی بات آتی ہے تو جموں وکشمیر میں محکمہ پولیس بغیر کسی شک و شبہ کے لگن، عزم اور تحفظ کی علامت ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘چلو ہم سب مل کر ان پولیس اہلکاروں کو خراج پیش کرتے ہیں جنہوں نے سٹیٹ میں امن و شانتی کے قیام کے لئے اپنے جان قربان کئے’۔یو این آئی