امیرالدین زرگر
سرنکوٹ// الٰہیہ پبلک اسکول سرنکوٹ کی اچانک منتقلی پر زیر تعلیم طلباکے والدین نے برہمگی کا اظہار کیا ہے۔ والدین نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا الٰہیہ پبلک اسکول سرنکوٹ کی انتظامیہ نے اچانک راتوں دوسری جگہ منتقل کر دیا جوکہ جو بچوں کے لیے موزوں نہیں ہے ۔اسکول انتظامیہ نے یہ فیصلہ لینے سے قبل والدین سے مشورہ کرنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی۔ والدین نے چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ ذاتی سے اس معاملہ میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔ تاکہ طلباءکی پڑھائی متاثر نہ ہو۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں پولیس تھانہ سرنکوٹ میں زیر علت نمبر271/2023زیر دفعات 420/499/500/109 تعزیرات ِ ہند کے تحت اسکول چیئرمین، پرنسپل اور دو ٹیچروں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔