’ہندوستان میں اسلام اور اسلام کی عبادت محفوظ‘ لیکن مسلمانوںکوغیرملکی رابطہ بھولنا پڑے گا :موہن بھاگوت

نیوزڈیسک

ناگپور//راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے کہاہے کہ’ہندوستان میں اسلام محفوظہ ہے‘لیکن مسلمانوںکوغیرملکی رابطہ بھولنا پڑے گا ۔ایک بیان میں آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ سرحدوں پر بری نظر دکھانے والے دشمنو ںکو طاقت دکھانے کے بجائے ہم آپس میں ہی لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اسلام اور اسلام کی عبادت محفوظ ہے۔ موہن بھاگوت نے ایک پروگرام میں کہا کہ سب کو ہندوستان کے اتحاد اور سا  لمیت کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔ آر ایس ایس سربراہ نے مزید کہاکہ اسلام اسپین سے لیکر منگولیا تک پوری دنیا پر چھاگیا۔ آہستہ آہستہ وہاں کے لوگ بیدار ہوئے، انہوں نے حملہ آوروں کو شکست دی، پھر اسلام اپنے میدان عمل میں سکڑ گیا۔ انہوںنے کہاکہ اب یہاں سے غیر ملکی چلے گئے ہیں لیکن اسلام کی عبادات کہاں محفوظ چلتی ہیں؟ یہیں محفوظ چلتی ہے۔ کتنے دن ہوئے، کتنی صدیاں بیت گئیں، یہ زندگی چل رہی ہے۔وہیں، نئی پارلیمنٹ پر بیان دیتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو تصاویر لگی ہیں، ان کے ویڈیو وائرل ہورہے ہیں۔ اُنہیں دیکھ کر فخر ہوتا ہے۔ لیکن پریشان کرنیو الی بات بھی ملک میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ملک میں زبان، فرقہ اور سہولیات کے حوالے سے ہر قسم کے جھگڑے ہو رہے ہیں۔