بھارتیہ ریلوے کا2 جون سے 30 جولائی تک نئی دہلی سے جموں،اْدھم پور،کٹرا تک تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان 

نیوزڈیسک

جموں//بھارت بھر کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کی لہر میں اضافہ کے بیچ جموں کشمیر میں سیاحوں کے بڑھتے رش اور ویشنو دیو ی مندر پر جانے والے یاتریوں کی سہولیات کے پیش نظر شمالی ریلوئے نے 2 جون سے 30 جولائی تک نئی دہلی سے جموں،اْدھم پور،کٹرا تک تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک بھر کے اسکولوں اور دیگر اداروں میں آنے والی گرمیوں کی تعطیلات کے ساتھ سیاحتی سیزن سے پہلے شمالی ریلوئے نے 2 جون سے 30 جولائی تک نئی دہلی سے جموں-اْدھم پور-کٹرا تک تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے پیش نظر یاتریوں کے بہت زیادہ رش کے پیش نظر خصوصی ٹرینوں کو 2 جون کو سروس کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ویشنو دیوی یاتریوں کے رش کو پورا کرنے کیلئے نئی دہلی سے جموں تا کٹرا تک تین ’’سمر اسپیشل ٹرینیں ‘‘2 جون سے چلنا شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی سے ویشنو دیوی کٹرا کیلئے خصوصی ٹرین 2 جون کو شروع ہوگی اور یہ ہر جمعہ کو 3بجے نئی دہلی اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 11بجکر 30منٹ پر کٹرہ پہنچے گی۔ اسی طرح سے نئی دہلی سے ادھم پورہ تک خصوصی ٹرین یکم جون سے 30 جولائی تک چلے گی۔ یہ ہر جمعرات کو رات 3بجے پر نئی دہلی سے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 11بجے ادھم پور پہنچے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بدلے میں یہ ہر جمعہ کو شام 7 بجے ادھم پور سے روانہ ہوگی اور سونی پت، پانی پت، کرنال، کروکشیتر جنکشن، امبالا، کینٹ، لدھیانہ، جالندھر کینٹ، پٹھان کوٹ کینٹ اور جموں توی اسٹیشنوں پر رکے گی۔نئی دہلی سے ویشنو دیوی کٹرا کے درمیان ایک اور ہفتہ وار خصوصی ٹرین یاتریوں کو راحت دے گی کیونکہ یہ 3 جون سے 25 جولائی تک چار چکر لگائے گی۔ٹرین نئی دہلی سے ہر ہفتہ کی رات 3بجے پر روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 11 بجکر 30منٹ پر کٹرہ پہنچے گی اور ہر اتوار کو 6.30 بجے کٹرا سے نئی دہلی کے لیے سونی پت، پانی پت، کرنال، کروکشیتر جنکشن، امبالہ کینٹ، لدھیانہ میں اسٹاپیجز کے ساتھ روانہ ہوگی