بینکروں کو ذاتی استعمال پر کارروائی

لمبرداروں اور چوکیداروں کے سپرد نامہ پر رکھنے پر غور
جے بی سنگھ
پونچھ//پونچھ میں حدمتارکہ کے قریب فائرنگ کے دوران مقامی آباد ی کے جانی ومالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تعمیر کئے گئے زیر زمین بینکروں (کیمونٹی بینکروں)کو کچھ افراد ذاتی ملکیت کے طور پر استعمال کر رہے تھے، جس پر مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اے ڈی سی پونچھ طاہر مصطفی ملک کے دفتر سے موصول ہونے والی ہدایات کی تعمیل میں ایسے کمیونٹی بنکروں کو خالی کر کے گاؤں کے متعلقہ لمبردار/ چوکیدار کے سپردنامہ پر رکھا جانا ہے، اس کی تعمیل تحصیل حویلی میں کی جائے گی۔ تحصیلدار پونچھ انجم بشیر خان خٹک نے بتایاکہ عوام کیلئے بنائے گئے کوئی بھی شخص ذاتی استعمال میں نہیں لا سکتا۔ اگر کہیں بھی ایسا کیاجاتا ہے تو اُس شخص کیخلاف کارروائی ہوگی۔