بسکوترا کے اعزاز میں تقریب

پونچھ// ایس ایس پی روہت بسکوترہ کے اعزاز میں ڈاک بنگلہ پونچھ میں غیر سرکاری رضاکار تنظیموں اور سول سوسائٹی نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے موصوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی مشیم احمد، ڈی وائی ایس پی ڈی اے ار شفیق احمد، ڈی وائی ایس پی آپریشنز اعجاز احمد اور ایس ایچ او رنجیت راؤ بھی موجود تھے۔ سول سوسائٹی کے جو اہم ارکان موجود تھے ان میں مولانا شہزاد انوری، تاج میر، سدرشن شرما، پروفیسر فتح محمد عباسی، نریندر سنگھ، سید شوکت کاظمی، سید علمدار آدم، سرجن سنگھ، شیخ سجاد، انجینئرنگ ظہیر احمد، شہزاد خان، چوہدری فضل، سلیم کھاری، سید سجاد احمد، خالد خان وغیرہ ،ڈاکٹر سرفراز میر ، سید نصرت شاہ، ایڈو بھانو پرتاپ، ایڈویڈ افتخار بزمی، اعزاز صدیقی، راجندر بھلوال، ٹھاکر کلجیت سنگھ، ایڈووکیٹ سنیل ساسن، آصف میر، شازیہ میر، سجاد شاہ سماجی کارکنان بھی تھے، جنہوں نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔ پروگرام کے آخر میں جانے والے ایس ایس پی کو پھولوں کی مالا، مومنٹوز اور شال پیش کی گئی۔