کشتواڑ میں ملی ٹینٹ معاون گرفتار

حزب کمانڈر جہانگیر سروڑی کا قریبی ساتھی ہے:پولیس
گلزلر احمد
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے حزب معاون کو دستی بم سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کشتواڑ میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران حزب سے وابستہ مدد گار کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے ملی ٹینٹ معاون کی شناخت محمد یوسف چوہان کے بطور کی ہے۔ان کے مطابق گرفتار بالائی ورکر حزب کمانڈر جہانگیر سروڑی کا قریبی ساتھی ہے اور مسلسل اس کے رابطے میں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔