بیتاڑ نالہ میں دوخواتین بہہ گئی ، دیگر تین کو بچا لیا گیا

کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہوئی
جے بی سنگھ
پونچھ //خطہ پیر پنچال کے راجوری علاقے میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں سطح آب میں اضافہ ہوا ہے جس دوران ایک خاتون کے بہہ جانے کاخدشہ پیدا ہوا ہے جبکہ 3دیگر کو بچالیا گیا ۔خطے کے پونچھ اور راجوری علاقوںمیں شدید بارشیں ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ ندی نالوں کے سطح آب میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے بتایا نالوں میں پانی کے اضافے کے بعد ایک نالے میں ڈوبنے کے دوران ایک خاتون لاپتہ ہوئی ہے جہاں ان کے بہہ جانے کا خطرہ لاحق ہوا ہے انہوں نے بتایااس واقعے میں پھنسی خاتون کو بچا لیا گیاجبکہ لاپتہ خاتون کی تلاش تیز کر دی گئی ۔پونچھ کے مشہور و معروف بیتاڑ نالہ دریا میں بھی پانی کا بہاؤ اتنا دیکھا گیا کہ نالہ میں بہہ کر دو خواتین لقمہ اجل ہو گئیں۔ان کی شناخت کلثوم بی زوجہ محمد صادق عمرتیس سال اور نسیم اختر زوجہ سفیرحسین ساکنان تگلو، نورکوٹ وارڈ نمبر دو دیگوار کے طور پر ہوئی ہے، جن میں سے نسیم اختر کو پولیس کی جانب سے بازیاب کر لیا گیا ہے
جبکہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک کلثوم بی کا کوئی بھی سوراغ نہیں مل پایا ہے۔ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترا کی مجموعی نگرانی میں ڈی وائی ایس پی آپریشن اعجاز چوہدری کی سرپرستی میں ایس ایچ او پونچھ رنجیت سنگھ راؤ کی سربراہی والی ٹیم کی جانب سے تلاشی مہم منعقد کی گئی۔ادھر راجوری طارق پل کے قریب بھی پانی میں دو خواتین پھنس گئی تھیں جنہیں بچالیاگیا۔